حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ آیت اللہ مصطفی علماء نے اس شہر میں دینی مدرسے ’’مشکات‘‘کے طلاب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: طالب علمی کا زمانہ بہت اچھا اور اہم ہوتا ہے۔ ہمیں اس قیمتی زمانے کا قدر شناس ہونا چاہئے۔
صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے تہذیب نفس اور تقوی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ دو عنصر دینی طلاب کا سرمایہ ہیں۔ طلاب کو بھی ان دو امور کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ہم نے خدا سے دوستی کی تو خدا بھی ہم سے دوستی کرے گا۔پس ہمیں سادہ زیستی کو اپنی زندگی کا معمول بنانا چاہئے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ علماء سے پہلے مدرسہ مشکات کے کچھ طلاب نے بھی حوزہ کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کیا۔