۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سخنرانی آیت الله اراکی در همایش مجتهد شهید در قم
ولی فقیہ کی اطاعت و پیروی ملک کی نجات کا واحد راستہ ہے

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) کے ممبر نے کہا: اس کٹھن دور میں ملک کی نجات کا واحد راستہ رہبر انقلاب اسلامی کی اطاعت اور ولی فقیہ کی پیروی ہے کیونکہ آج پورا جہانِ کفر اسلام اور انقلاب اسلامی کے مقابلے میں صف آرا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 8 نومبر 2019ء کو شہر قم میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ محسن اراکی نے کہا: آج دشمن وحدت اور اسلامی یکجہتی سے خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔ ہمیں اپنے دینی مشترکات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وحدت کے استحکام کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔

دینی علوم کے اس استاد نے مزید کہا: اس وحدت اسلامی کا محور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اھل بیت علیھم السلام سے محبت ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: وحدت اسلامی مسلمانوں کی عزت، طاقت، عظمت اور استقلال کی علامت ہے۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا: مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کی دشمن کی سازشوں نے مسلمانوں کو متحد کردیا ہے۔

 انہوں نے آخر میں کہا: مسلمانوں کی کامیابی کا واحد راستہ وحدت اسلامی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .