۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید رحیم توکل
ولی فقیہ کی اطاعت امام زمان(عج) کی اطاعت ہے

حوزہ / ایران کی خبرگان اسمبلی کے ممبر نے کہا: ولی فقیہ کی حمایت اور اطاعت امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی اطاعت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید رحیم توکل نے حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے نامہ نگار سے ۹ ربیع الاول امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ اطہارؑ کی زندگیوں میں سب پر ان کی اطاعت واجب ہے اور بقیۃ اللہ الاعظم(عج) کی غیبت کے زمانے میں ان کے اوصیاء اور نمائندوں کی اطاعت لازم ہے پس ولی فقیہ اور مراجع تقلید حجت ابن الحسن کے عام نمائندے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اگر کوئی ولی فقیہ کی نصرت اور اطاعت کرتا ہو وہ اس شخص کی طرح ہے جو امام زمانہ(عج) کے ظہور کے وقت ان کی نصرت اور اطاعت کرے۔

دینی علوم کے اس استاد نے ولی فقیہ کی اطاعت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: جو افراد ولی عصر(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی محبت اور اطاعت کا دعوی کرتے ہیں ان کا یہ دعوی ٰ تب سچا ہے کہ جب وہ ولی فقیہ کی اطاعت کریں کیونکہ ولی فقیہ امام زمانہ(عج) کے نائب ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .