حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 8 نومبر 2019ء کو شہر قم میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ محسن اراکی نے کہا: آج دشمن وحدت اور اسلامی یکجہتی سے خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔ ہمیں اپنے دینی مشترکات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وحدت کے استحکام کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔
دینی علوم کے اس استاد نے مزید کہا: اس وحدت اسلامی کا محور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اھل بیت علیھم السلام سے محبت ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا: وحدت اسلامی مسلمانوں کی عزت، طاقت، عظمت اور استقلال کی علامت ہے۔
آیت اللہ اراکی نے مزید کہا: مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کی دشمن کی سازشوں نے مسلمانوں کو متحد کردیا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: مسلمانوں کی کامیابی کا واحد راستہ وحدت اسلامی ہے۔