۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن عاملی
حجت الاسلام والمسلمین عاملی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین عاملی نے شہر اردبیل میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات پر حملہ کیا ہے لیکن وہ اس کے شواہدپیش نہیں کرسکا اور یہ امریکہ کے لئے ذلت اور رسوائی کا باعث ہے کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دنیا کی پیشرفتہ ترین فوجی ٹیکنالوجی ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر اردبیل کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین عاملی نے  اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور سعودی عرب پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔

انہوں نے کہا: امریکہ اور سعودی عرب دونوں آرامکو تیل تنصیبات پر حملوں کا الزام اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ جس سے ان کا جھوٹ آشکار ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا: امریکہ کا دعوی ہے کہ اس کے پاس دنیا کی پیشرفتہ ترین فوجی ٹیکنالوجی ہے لیکن وہ ایران پر اس الزام کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا : امریکہ سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کو نہیں روک سکا اور یہ سعودی عرب کے امریکہ پر اندھے اعتماد کا نتیجہ ہے۔

حجت الاسلام عاملی نے کہا: یمنیوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ کرکے امریکہ کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے  آخر میں کہا: اس حملے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ امریکہ سعودی عرب کا دفاع کرنے میں مخلص نہیں ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .