پیر 23 جون 2025 - 16:10
ایران کو ایسا سخت اور پشیمان کن جواب دینا چاہیے جو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے ہوائی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے، جس میں امریکہ کو جارح اور بین الاقوامی قوانین کا مجرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسے ایسا سخت اور ناقابلِ تلافی جواب دے جو اس کو پشیمانی کے سوا کچھ نہ دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے ہوائی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے، جس میں امریکہ کو جارح اور بین الاقوامی قوانین کا مجرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسے ایسا سخت اور ناقابلِ تلافی جواب دے جو اس کو پشیمانی کے سوا کچھ نہ دے۔

بیانیے میں قرآن کریم کی آیت: "إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ" (سورہ سجده، آیت 22) کو سرنامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے: "خبیث ٹرمپ کی قیادت میں جنایت‌کار امریکہ نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے نہ صرف اپنی درندگی کو آشکار کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ کسی قانونی اصول کا پابند ہے، نہ انسانی اخلاقیات کا۔"

جامعہ مدرسین نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان اور ایرانی فوج کے سربراہ کے ٹھوس موقف کی بھرپور تحسین کرتے ہوئے کہا: "یہ حملہ بین الاقوامی عرف و قانون کے سراسر منافی ہے، لہٰذا اسلامی جمہوریہ ایران کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو ایسا فیصلہ کن جواب دے جو اسے ناقابل تلافی نقصان اور شدید پشیمانی سے دوچار کرے۔"

بیانیے میں کہا گیا ہے کہ: "ایران کے غیور اور مجاہد عوام، ان نازک اور سرنوشت ساز لمحات میں خدا پر توکل اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای دام ظلہ العالی کی مدبرانہ قیادت پر بھروسے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں، اور اتحاد و انسجام کی بے مثال تصویر پیش کر رہے ہیں۔"

جامعہ مدرسین کے مطابق: "ایران کی علمی ترقی محض تنصیبات پر حملوں سے ختم نہیں کی جا سکتی۔ دشمن کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس قوم کا جذبۂ علم، آزادی اور خودمختاری ہمیشہ سربلند رہے گا۔"

بیانیے کے آخر میں کہا گیا ہے: "آج ٹرمپ کی نادانی، ہرزہ سرائی اور گستاخی پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے، اور ایران کا بے مثال اقتدار ان تمام عالمگیر مفسدوں کے لیے ایک عبرت بن جائے گا۔ ان شاء اللہ۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha