اتوار 22 جون 2025 - 10:54
آخر کار ناجائز اولاد کی غلطی میں باپ بھی شریک ہو گیا/امریکہ نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی جوہری ادارے نے کہا ہے کہ ملکی جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکہ کے ساتھ عالمی جوہری ایجنسی بھی شریک ہے، لیکن حملوں سے یہ صنعت نہیں رکے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ایرانی قومی اداره برائے جوہری توانائی نے بیان جاری کیا ہے۔

ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن صیہونی حکومت کے گزشتہ دنوں کے دوران جاری حملے کے تسلسل میں آج صبح نطنز، فردو اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات پر دشمن نے حملہ کیا جو بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی قوانین کے منافی اس اقدام کو جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کی بے رخی، بلکہ ہمراہی حاصل ہے۔

امریکہ نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے بیان کے ذریعے این پی ٹی معاہدے کے مطابق اور عالمی جوہری ایجنسی کی نگرانی میں فعال ان تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عالمی برادری سے امید کی جاتی ہے کہ اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپنا حق ثابت کرنے میں ایرانی قوم کا ساتھ دے۔

ایرانی قومی جوہری ایجنسی، ایرانی عظیم قوم کو اطمینان دلاتی ہے کہ خبیث دشمن کی سازشوں کے باوجود ہزاروں سائنسدانوں اور انقلابی ماہرین کی ہمت کے سہارے اس ٹیکنالوجی کو رکنے نہیں دی جائے گی جو شہداء کے خون کی برکت سے حاصل ہوئی ہے۔

قومی جوہری ادارہ ایرانی قوم کے حقوق کے دفاع کے لیے تمام قانونی کاروائی انجام دے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha