جمعہ 13 جون 2025 - 12:24
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان: قابض صیہونی دہشتگرد ریاست کو ابھی نہ روکا گیا تو سب کی باری آئے گی/پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

حوزہ/ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق صدر مولانا سراج الحق نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر غاصب اسرائیل کے ایران پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق صدر مولانا سراج الحق نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک بیان میں غاصب اسرائیل کے ایران پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ، مسلم دنیا کے لیے پیغام ہے کہ اگر قابض صیہونی دہشتگرد ریاست کو ابھی نہ روکا گیا تو سب کی باری آئے گی۔

مولانا سراج الحق نے اپنے سوشل میڈیا پر مزید لکھا ہے کہ پاکستان او آئی سی کا اجلاس طلب کرے اور ایک مضبوط عملی اقدام پر سب کو جمع کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے ملکی دفاع کے لیے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان: قابض صیہونی دہشتگرد ریاست کو ابھی نہ روکا گیا تو سب کی باری آئے گی/پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha