جمعرات 12 جون 2025 - 20:09
پاکستان: بجٹ جون 2025ء سے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حکومت نے بجٹ کی شکل میں لوگوں پر بم پھینکا ہے۔ مہنگائی بے روزگاری میں مزید اضافہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔ بجٹ میں یکساں اور برابری کے حقوق  کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے موجودہ پیش کردہ حکومتی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: حکومت کو پیش کردہ بجٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ ملازمین اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملے۔

انہوں نے کہا: یہ بجٹ معاشی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ آج غریب بندہ عزت کی زندگی گزارنے کے لیے پریشان نظر آتا ہے۔ حکومت کا پیش کردہ بجٹ حکمرانی بجٹ ہے عوامی بجٹ نہیں ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: عوام جن حالات سے گزر رہی ہے حکومت بجٹ کے ذریعہ اسے ان بحرانوں سے نکالے تاکہ عوام خوشحال کی زندگی گزار سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha