جمعہ 13 جون 2025 - 15:02
انجمنِ امامیہ بلتستان: غاصب اسرائیل؛ امریکہ کی سرپرستی میں آگ اور خون سے کھیل رہا ہے

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے ایک بیان میں، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اسرائیل کے حملے کو بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے ایک بیان میں، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اسرائیل کے حملے کو بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان کے بیان میں آیا ہے کہ غاصب ‏اسرائیل کا اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ اسرائیل، امریکہ کی سرپرستی میں آگ اور خون سے کھیل رہا ہے۔

انجمن نے مزید بتایا ہے کہ انجمنِ امامیہ بلتستان، غاصب اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی اور شہدائے راہ حق کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha