حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آج علی الصبح ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔
بیان کا متن حسبِ ذیل ہے:
ربنا افرغ علينا صبرا و ثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكافرين
ایران پر اسرائیل کے حملے کے کیا اب بھی کسی کو اس بات میں شک ہے کہ اس کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ کون ہوگا؟
ایران تو جواب دے گا اور سخت جواب دے گا لیکن عالم اسلام یاد رکھے ایران کے بعد پھر گریٹر اسرائیل کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔
فلسطین، شام، لبنان اور یمن پر حملے مسلم حکمرانوں کے ہوش میں آنے کے لئے کافی تھے کہ اب ایران جو دنیا میں فلسطینیوں کا سب سے بڑا حامی ہے اس پر بھی حملہ ہو گیا ہے۔
اگر عالم اسلام اب بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نہیں کھڑا ہوا تو سب کا انجام نوشتہ دیوار ہے۔
علامہ حسن ظفر نقوی
مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان









آپ کا تبصرہ