۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلا برقرار
دنیا سے محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے

حوزہ / ایران کے شہر گرگان کے امام جمعہ نے انسان کے تکامل میں حائل رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انسان کی ترقی اور تکامل میں جو چیزیں مانع ہیں ان میں سے ایک دنیا کی رنگینیاں ہیں۔ روایت میں ہے کہ تمام گناہوں کی جڑ دنیا سے محبت ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ السلام والمسلمین قربان علی برقرارنے شہر گرگان میں مدرسہ الزہرا سلام اللہ علیہا میں طلاب کے ساتھ اخلاقی اور تربیتی نشست میں انسان کی ترقی و تکامل میں رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انسان فطری طور پر اخلاق الہی پر عمل کرنے کی کوشش میں رہتا ہے لیکن اس راستے میں بہت کم انسان بلند مقامات کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے انسان کی ترقی و تکامل کمانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان موانع میں سے ایک دنیا کی رنگینیاں ہیں۔ روایت میں ہے کہ تمام گناہوں کا سرچشمہ دنیا سے محبت ہے۔

انہوں نے کہا: البتہ دنیا کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن دنیا سے وابستگی قابل مذمت ہے۔

 حجۃالاسلام برقرار نے کہا: انسان کے تکامل کی راہ میں ایک اور رکاوٹ شیطان ہے۔ ہمیں شیطانی وسوسوں سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ شیطان نے قسم کھا رکھی ہے کہ وہ انسان کو بہکائے گا۔ جیسا کہ قرآن کریم کی سورۂ مبارکہ ’’ص‘‘  کی آیت نمبر 82 اس مطلب پر دلالت کرتی ہے۔

شہر گرگان کے امام جمعہ نے خواہش نفس کو انسانیت کامل کیلئے ایک اور رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا:پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نفسانی خواہش سے بڑا کوئی بت نہیں ہے کہ جس کے سامنے انسان اپنا سر تسلیم خم کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے طالب علمی کے زمانے کے تجربات کو ذکر کرتے ہوئے طلاب کو مخاطب کرکے کہا: کوشش کریں کہ آپ تعلیم وتعلم میں خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .