۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ ہاشمی گلپائگانی

 حوزہ /  اہل بیت علیہم السلام کی فضیلت، عظمت اور حقانیت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ان کے دشمن ان کے فضائل اور حقانیت کا اعتراف کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین ہاشمی گلپائگانی نے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران کے شہر قم میں آیت اللہ وحید خراسانی کے گھر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اہلبیت علیہم السّلام نور اور ہدایت کا باعث ہیں۔ کیونکہ محبت اہلبیت علیہ السّلام ہدایت کا سبب ہے۔

انہوں نے مزید کہا: محبت انسان کو عزت، شرافت، اعتماد بنفس اور ایمان کا درس دیتی ہے اور انسان کو خدا کے نزدیک کرتی ہے۔

 حجت الاسلام ہاشمی نے کہا: تاریخ میں جگہ جگہ بیان ہوا ہے کہ اہلِ بیت علیہم السلام کے دشمنوں نے بھی ان کے فضائل کا اقرار کیا ہے اور انھیں روئے زمین پر بہترین انسان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام نے دلائل اور براہین کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں حق و حقیقت اور ہدایت کا نور روشن کیا ہے لیکن لوگوں نے اہل بیت علیہم السلام سے جدا ہوکر ولایت کا حق ادا نہیں کیا اور اپنے کردار کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام کے دل کو دکھایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .