۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم

حوزہ/چینی خاتون ژانگ نے حرم مطہر رضوی میں مسلمان ہونے کے بعد اپنا نیا نام الہام رکھا، اس موقع پر اس نو مسلم چینی خاتون نے کہا کہ میرا بچپنا چین کے مغربی علاقے میں گذرا ہے اور اسی شہر میں مقیم مسلمانوں سے آشنائی ہونے کی وجہ سے دین اسلام کی معرفت حاصل ہوئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، چینی  خاتون  ژانگ  نے حرم مطہر رضوی میں مسلمان ہونے کے بعد اپنا نیا    نام الہام رکھا   ۔ پیر تیس ستمبر کو  آستان قدس رضوی  میں غیر ملکی زائرین کے ادارے کے دفتر  میں چینی خاتون  کے  اسلام قبول کرنے  کی  تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر اس  نو مسلم چینی خاتون نے  کہا کہ میرا بچپنا چین کے مغربی علاقے میں گذرا ہے اور اسی شہر میں مقیم مسلمانوں سے آشنائی ہونے کی وجہ سے دین اسلام کی معرفت حاصل ہوئی ۔

نومسلم چینی خاتون نے کہا  کہ دو سال پہلے ایام اربعین حسینی میں ایران آنے کا موقع ملا،  ایران کے مہمان نواز  اور مہربان لوگوں کے خلوص اور محبت نے مجھے بیحد متاثر کیا  اور میں ایرانی ثقافت اور آداب و رسوم سے آشنا ہونے کی طرف اور بھی زیادہ مائل ہوگئی۔

اس نومسلم چینی  خاتون نے مزید کہا: مسلمانوں کے اعتقادی مسائل سے آشنائی جیسے توحید، مقصد خلقت کائنات اور اخلاقیات نے میری نگاہ کھول دی ہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری سبب بنی کہ میں آئمہ طاہرین علیہم السلام خصوصا حضرت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تحقیق و مطالعہ کروں۔

نومسلم چینی خاتون الہام نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ میں  پہلی مرتبہ  مشہد مقدس میں حاضر ہوئی ہوں، کہاکہ آج جس وقت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں مشرف ہوئی اس وقت  اپنے باطن میں  طہارت اور خلوص قلب کا احساس کیا.

انہوں نے اسلام دشمن طاقتوں کے ذریعہ اسلام و مسلمین کے خلاف پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز اسلام کے ماننے والوں میں اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ دین الہی آگے بڑھتا جارہا ہے بلکہ غیر مسلموں کے ذہنوں میں بہت زيادہ مثبت اثرات مرتب کررہا ہے ۔

اس نومسلم چینی خاتون نے کہا کہ خداوندعالم کا لطف و کرم ہے کہ انسانی ہدایت کے واسطے ایسے افراد کو ہادی اور رہنما  بنا کر بھیجا ہے کہ جو انسان کو تکامل کی جانب راہنمائی کرتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .