۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناصریه

حوزہ / حوزہ علمیہ اصفہان میں تہذیب و تبلیغ کے بین الاقوامی امور کے  سربراہ نے کہا: ایک جاپانی خاتون اپنی تحقیق اور مطالعہ کے بعد اصفہان کے مدرسہ ناصریہ میں قبولیتِ دینِ اسلام سے مشرف ہوئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان میں تہذیب و تبلیغ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام محمد زمانی نے "دہہ کرامت" کے آخری دن ایک جاپانی خاتون کے دینِ اسلام سے مشرف ہونے کی خبر دی ہے۔

انہوں نے کہا: جاپان سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ محترمہ ماکی شن نے ضروری دینی اصول و احکام سیکھنے کے بعد اپنی خواہش کے مطابق اس مدرسہ میں دینِ اسلام قبول کر لیا ہے۔

حجت الاسلام زمانی نے کہا: سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں مدرسہ علمیہ ناصریہ کی کئی سالوں سے فعالیت میں تقریباً اکثر سیاحوں کو تبلیغ کرتے ہوئے اس مدرسہ کی سرگرمیوں سے آشنا کیا ہے اور یہی ایک وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اسلام کے متعلق مزید جاننے کے ارادے سے ایران میں داخل ہوتا ہے اور اس موضوع سے اپنے گائیڈ کو مطلع کرتا ہے تو اس بارے میں پہلا مجموعہ اور ادارہ جو گائیڈز کے ذہنوں میں آتا ہے وہ اصفہان میں "مدرسہ علمیہ ناصریہ" ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: اس مدرسہ میں شیعہ مذہب اختیار کرنے والوں میں سے اکثر کا تعارف گائیڈز نے کرایا ہے۔

حوزہ علمیہ اصفہان میں تہذیب و تبلیغ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا: اگرچہ مدرسہ ناصریہ میں دینی اور تبلیغی پروگراموں کا ہمارا بنیادی مقصد غیر ملکی سیاحوں کے شکوک و شبہات کی وضاحت اور ان کا جواب دینا ہے لیکن اگر کوئی اسلام کے بارے میں اور خاص طور پر تشیع کے بارے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتا ہے تو ان لوگوں کے لیے مطالعہ اور تحقیق کا میدان فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی تحقیق کے بعد اسلام سے مشرف ہو سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .