حوزہ نیوایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ’’پال مارک‘‘ نامی نوجوان نے 10رمضان المبارک نے اصفہان میں واقع امام صادق علیہ السلام کا دورہ کیا اور ادیان الہی کے سلسلے میں گفتگو اور تحقیق کی اور اس سلسلے میں وہاں موجود علمائے کرام سے اپنے شبہات کے جواب حاصل کرنے کے بعد دین اسلام کو قبول کیا۔
جرمنی میں رہنے والے اس نوجوان نے حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کمیٹی (مرکز خدمات حوزہ ہای علمیہ ایران) کے نائب حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالامیر خطاط کی موجودگی میں شہادتین جاری کیا اور مسلمان ہو گیا۔
مدرسہ امام صادق علیہ السلام کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اصفہان کا ’چہارباغ‘ کا علاقہ ثقافتی اور سیاحتی افراد کے آنے جانے کی جگہ ہے اس مدرسے کی مناسب موقعیت کو دیکھتے ہوئے اس مدسرسے میں اصفہان کے علمائے کرام اور مبلغین کا ایک گروپ بیرونی اور ملکی سیاحوں اور بہت سے شہریوں کی کے لئے ہمیشہ حاضر رہتا ہے، اور سال کے مختلف موسموں میں شرعی شکوک و شبہات کا جواب دینے کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتا ہے۔
اس تاریخی مدرسے کا ایک مشن یہ بھی ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے سوالات کا جواب دیا جائے اور انہیں دین اسلام کی جانب راغب کیا جائے اور دین اسلام کی طرف ان کے رجحان کی تمام تر بنیادیں فراہم کی جائے۔