۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
بیانیه

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران اصفہان کی انتظامیہ نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے رہبر معظم انقلاب، علمائے کرام اور مراجع دینی کی توہین پر مبنی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اصفہان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ اصفہان میں حوزہ علمیہ خواہران کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیانیہ میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے رہبر معظم انقلاب، علمائے کرام اور مراجع دینی کی توہین پر مبنی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے اس بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ایک بار پھر مغرب والوں نے آزادیٔ اظہار اور انسانیت کے احترام کی موت کو گستاخ اور بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین کے ذلت آمیز اقدامات سے بے نقاب کیا ہے اور ایک بار پھر دنیا کے عقلمند اور آزاد اور بصیرت رکھنے والے لوگوں نے ذلت، رسوائی اور گستاخی کی گہرائیوں کو مشاہدہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کے دعویدار یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہولوکاسٹ کے بارے میں تو کسی بھی تقریر پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن وہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کو محض آزادیٔ بیان قرار دیتے ہیں اور اپنے آزاد مسلمان ہم وطنوں کے عقائد کی ذرہ برابر بھی قدر نہیں کرتے۔

ہم گواہ ہیں کہ ایک ایسا بدنام زمانہ میگزین جو دنیا میں مسلمانوں کی مقدس ترین اقدار اور افراد کی مسلسل توہین کر رہا ہے اور آزادی اظہار کے نام پر اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی، تو دوسری طرف صہیونزم اور بچوں کے قاتل اسرائیل پر کی جانے والی تھوڑی سی تنقید کی وجہ سے اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب آزادی اظہار کا ایک جھوٹا اور پرفریب نعرہ ہے جسے انسانیت کے دشمن مغرب نے بہانہ بنا کر پیش کر رکھا ہے۔

حقیقت میں عالمی استکبار کئی دہائیوں سے اسلام اور مقدس اسلامی نظام، مرجعیت اور ولایت فقیہ کو خراب کرنے کے منصوبوں میں ناکامی کے بعد اب ایسی گھناؤنی اور گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ استقامت، مقاومت اور اسلام کی فتح کا اہم عنصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ذات ہے جنہوں نے اپنے الہی، عوامی، عالمانہ اور اسٹریٹجک سوچ کے ذریعہ دشمن کے مذموم اور خطرناک منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران اصفہان کی انتظامیہ چارلی ہیبڈو جیسے گستاخ اور حقیر میگزین کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ سفارتی نظام اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کے ساتھ سنجیدگی سے نمٹا جائے اور ایسے اقدامات کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ یقیناً اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سفارتی نظام کا نقطۂ نظر اور ایسے اقدامات کے سلسلے میں حوزاتِ علمیہ، اشرافیہ، علمائے کرام اور اساتید اور ملک کی سیاسی، ثقافتی، میڈیا اور سماجی شخصیات کے مضبوط اور سنجیدہ مؤقف انتہائی اہم اور ضروری ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران صوبہ اصفہان کی انتظامیہ اس حمایتی اقدام اور فرانسیسی جریدے کی اس بچگانہ سازش کے خلاف ملک کے سفارتی نظام اور عمائدین کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .