۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ / ایران کے شہر قم میں موجود "نظام فقہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ" میں ولایت فقیہ سے متعلقہ موضوعات پر 72 ویں علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم میں موجود "نظام فقہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ" میں ولایت فقیہ سے متعلقہ موضوعات پر 72 ویں علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں حجت الاسلام محسن زواری پیش کنندہ اور نظام فقہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں حوزہ علمیہ کے محقق حجت الاسلام محمد مہدی اسلامیان نقد کنندہ کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام زواری نے اس نشست میں موضوع کو پیش کرتے ہوئے کہا: ولی فقیہ کی خصوصیات اور صفات انقلاب اسلامی کی باطنی قوت و استحکام کا سبب ہیں۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ولایت فقیہ ولایت معصوم (ع) کے سلسلہ کی ایک ایسی کڑی ہے اور مشروعیت الہی رکھتی ہے کہ جو معاشرے میں نظام ولایت فقیہ کی حرمت اور قداست کا سبب بنتی ہے۔

حجت الاسلام اسلامیان نے اپنی گفتگو کے ذیل میں تنقید کرتے ہوئے کہا: اس مسئلہ میں ہمیں روش فقہی بہت کم نظر آتی ہے۔ اسی طرح ولایت فقیہ کا تقدس مطلوبہ وضعیت کے ساتھ خاص ہے جو کہ موجودہ وضعیت میں اگر دیکھا جائے تو معاشرہ کے تمام افراد اس کی اطاعت کرتے نظر نہیں آتے۔

قابل ذکر ہے کہ نشست کے تسلسل میں شرکاء نے بھی اس بحث پر اپنے نکات و نظریات پیش کئے۔ آخر میں حجت الاسلام زواری نے تمام اشکالات کے جواب دئے اور اس سلسلہ میں مختلف دلائل اور استنادات کو بھی پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .