۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محمدرضا فلاح شیروانی

حوزہ / توحید ثقافت و تہذیب انسٹی ٹیوٹ کے مدیر نے کہا: قوموں کے دلوں کو بیدار کرنا امام راحل کے مکتب اور اسلامی انقلاب کے اہم ترین کاموں میں سے ایک تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، توحید ثقافت و تہذیب انسٹی ٹیوٹ کے مدیر حجت الاسلام محمد رضا فلاح شیروانی نے کہا: واقعات کے تجزیے میں ہمارے ہاں بہت کمزوری پائی جاتی ہے۔ ہمیں واقعات کا خالص شیعہ تجزیہ فراہم کرنا چاہیے۔

توحید ثقافت و تہذیب انسٹی ٹیوٹ کے مدیر نے کہا: اسلام مکتب عقل و فکر ہے اور مکتب فکر کے توصیف و تفصیل کے لحاظ سے بہت سے امور ہیں ۔ فطرتِ دینی اصلِ فطرت پر مبنی ہے۔

حجت الاسلام فلاح شیروانی نے مزید کہا : یہ درست ہے کہ ہمیں تجزیے کے لیے ملٹری و نظامی حکمت عملیوں اور اسٹریٹیجیز کا بخوبی علم ہونا چاہیے لیکن ہمیں اولیاء کرام کے نصوص اور زندگیوں پر بھی گہری نظر رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رہ کی تحریک کا عظیم کام قوموں کو بیدار کرنا تھا۔ ان کے پاس دین اور فطرت کے مرکز سے ایک نئی راہ و روش موجود تھی۔ انہوں نے ایسے لوگوں کا سامنا کیا جو ان سے کہتے کہ آپ بین الاقوامی روابط کے علم سے واقف نہیں ہیں حالانکہ امام خمینی رہ نے تمام مسائل کو حکمِ الہی کی بنیاد اور معیار پر حل کیا اور آج پوری دنیا ان کے دئے ہوئے نظام کی پیشرفت کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .