۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ /مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے دولت پور، شہداد پور اور دادو میں علماء کرام اور مومنین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت اور ولایت فقیہ کی طاقت سے عالمی استکباری نظام خوفزدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے دولت پور، شہداد پور اور دادو میں علماء کرام اور مومنین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت اور ولایت فقیہ کی طاقت سے عالمی استکباری نظام خوفزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باطل شیطانی قوتیں خصوصاً شیطان بزرگ نے اقوام عالم کو غلام بنانے کا جو خواب دیکھا تھا۔ اسے نظام ولایت و امامت کے پیروکاروں نے چکناچور کر دیا۔ آزادی نسواں کے نام پر بے حیائی، فحاشی اور عریانی کی ترویج کرنے والے خواتین کے خیرخواہ نہیں۔ وہ خواتین کو عزت و وقار کا راستہ دکھانے کے بجائے انہیں انحطاط کا راستہ دکھا رہے ہیں۔ حجاب ضروریات دین میں سے ہے۔ عالمی استکباری قوتوں نے حجاب کو بہانہ بنا کر انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی پر حملہ کیا ہے۔

در ایں اثناء مدرسۂ صاحب العصر دادو میں مدرسے کے پرنسپل مولانا صادق رضا نجفی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وادی مہران میں جن علماء و بزرگان نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان میں علامہ محمد رضا نجفی کا نام قابل ذکر ہے۔ ایک مبلغ، مدرس اور خطیب کی حیثیت سے انہوں نے سندھ بھر میں خدمات انجام دیں۔ ان کے دینی مدرسہ سے فارغ التحصیل طلباء آج سندھ بھر میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر علامہ محمد رضا نجفی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .