۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں شاہی چوکی کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں شاہی چوکی کا دورہ کیا۔

تعلیم اور تربیت کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

تفصیلات کے مطابق، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنما مولانا علی حسن ویسر طیب خان جمالی و دیگر موجود تھے۔

تعلیم اور تربیت کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مومنین کرام اور تنظیمی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تربیت کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے انسانی پرواز کے لئے دو پر چاہیئیں جو علم و تقوی ہیں۔ جس طرح جاھل عالم کے برابر نہیں ہو سکتا اسی طرح فاسق و بدکردار انسان متقین کے برابر نہیں ہوسکتا۔

تعلیم اور تربیت کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ہمیں معاشرے کی اصلاح کا آغاز اپنی ذات کی اصلاح سے کرنا چاہیے۔ جب تم ہم اپنی کردار سازی نا کرلیں معاشرے کی اصلاح بھی نہیں کر سکتے۔

تعلیم اور تربیت کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے یونٹس کارکنوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ اسٹڈی سرکل اور ماہانہ درس اور دعا کا اہتمام کریں۔ عظیم فقیہ شہید اسلام حضرت آیت اللہ سید باقر الصدر شہید کی کتاب آزمائش سے اسٹڈی سرکل کا اہتمام کریں۔

تعلیم اور تربیت کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .