۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈومکی کا دورہ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع جعفر آباد بلوچستان کے قصبہ بشام خان لہر کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ مکانات کا سروے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع جعفر آباد بلوچستان کے قصبہ بشام خان لہر کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ مکانات کا سروے کیا اور متاثرین میں گرم کپڑے اور دیگر ضروری سامان تقسیم کئے۔

آج بھی سیلاب متاثرین ٹوٹے گھروں اور خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

رپورٹ کے مطابق، یہ قصبہ گذشتہ تین ماہ سے سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے بستی کے اکثر مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں۔

آج بھی سیلاب متاثرین ٹوٹے گھروں اور خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیلاب متاثرین سردی کے اس موسم میں ٹوٹے گھروں اور خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ موسم سرما کے باعث متاثرین سیلاب کو گرم کپڑے اور کمبل کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت اور فلاحی ادارے متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ متاثرین سیلاب کو گندم اور سرسوں کی کاشت کے لئے بیج اور کھاد فراہم کیا جائے۔ اور ان کے مکانات کی تعمیر کے لئے معاونت کی جائے۔

آج بھی سیلاب متاثرین ٹوٹے گھروں اور خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حتی المقدور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔ ہم معاشرے کے محروم اور مستضعف طبقات کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

آج بھی سیلاب متاثرین ٹوٹے گھروں اور خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .