۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ ظفر عباس شمسی

حوزہ/صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں غاصب اسرائیلی حکومت کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر جاری حالیہ ظلم و بربریت اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور غاصب صہیونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا انسانیت دوست ہونے کی دلیل ہے۔

علامہ شمسی نے فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے جاری جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تقریباً ساڑھے سات دھائیوں سے غاصب اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی اور ظلم و ستم کر کے مظلوم فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کر رہا ہے لیکن انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے باوجود اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ غاصب اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطینیوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور مزید قبضہ جاری ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مجلس وحدت المسلمین بلوچستان پاکستان کے صدر نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد قدس شریف آزاد ہوگا اور ناکامی دشمنوں کی ناکامی تقدیر بن جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .