۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا محمد باقر رضا

حوزہ/ مولانا محمد باقر رضا نے جمعہ کے خطبہ میں اسرائیل کے جلد نابود ہونے کی حالات کی طرف اشارہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی این سی آر، شیعہ نگر رجیٹی کے جمعہ کے خطبے میں مولانا محمد باقر رضا صاحب نے اسرائیل کی ظلم و بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس زمین پر بھی اکتفا نہیں کی جو یورپ، امریکہ اور یو این او نے غلط طریقے سے اس کے حوالے کی تھی بلکہ اس نے فلسطینیوں کی ان زمینوں پر بھی ناجائز قبضہ کر لیا جو حتی یو این او، امریکہ اور یورپ کے لحاظ سے بھی فلسطینیوں کی ہوتی ہیں۔

آپ نے ہندوستان میں انگریزوں کے ناجائز قبضے کا ذکر کیا اور کہا کہ جب کوئی کسی کے مکان پر یا کسی ملک پر ناجائز قبضہ کر لیتا ہے تو وہاں کے رہنے والے صرف لڑ کر اس کو اس زمین سے نکال سکتے ہیں جیسا کہ ہندوستانیوں نے انگریزوں سے لڑ کر اپنی زمین واپس لی۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ بات چیت کے ذریعے سے ناجائز قبضہ کرنے والا قبضہ چھوڑ دے گا بلکہ اگر اس کے سامنے کمزوری دکھائی جائے تو وہ اور بھی ڈھیٹ ہو جاتا ہے۔

آپ نے کہا کہ جس طرح انگریزوں سے لڑنے والے آزادی کے شہید اور آزادی کے مجاہد کہلاتے ہیں اسی طرح سے اپنی زمین کے لیے لڑنے والے فلسطینی بھی شہید ہیں اور مجاہد آزادی ہیں۔

آپ نے کہا کہ خود اسرائیلیوں کے اعتبار سے ان کے اوپر ہٹلر نے ظلم کیا تھا اور ان کے اوپر جرمن کی سرزمین پر ظلم کیا گیا تھا نہ کسی مسلمان نے ظلم کیا اور نہ مسلمانوں کی سرزمینوں پر ان کے اوپر ظلم کیا گیا تو آخر یہ کون سا فلسفہ ہے کہ یہودیوں کو جرمن کے بجائے فلسطینی سرزمین پر بسایا گیا اور مسلمانوں کی زمینیں ہڑپ لی گئیں۔

آپ نے کہا کہ جو لوگ اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں وہ دنیاوی اعتبار سے بھی گھاٹے میں رہیں گے کیونکہ حالات بتا رہے ہیں کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب اسرائیل اس زمین سے بالکل ختم ہو جائے گا اور فلسطینیوں کی حکومت فلسطین پر قائم ہوگی تو وہ لوگ فلسطینیوں کو کیا منہ دکھائیں گے جو فلسطینیوں کی حمایت نہیں کر رہے ہیں اور اسرائیلیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

آپ نے کہا کہ ہم تو سوچتے تھے کہ اسرائیل کو نابود ہونے میں ابھی وقت لگے گا لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ جتنا ہم سوچتے تھے اس سے بہت پہلے اسرائیل اس دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .