۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سیدنصیر حسینی - نماینده ولی فقیه در کهگیلویه و بویراحمد

حوزہ / ایران کے شہر یاسوج کے امام جمعہ نے اس شہر میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاز کے طوفان الاقصی آپریشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ آپریشن بے سابقہ اور دشمن کے لیے کمر شکن تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے شہر یاسوج میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مظلوم فلسطینیوں پر غاصب صہیونیوں کے مظالم اور ان کی زمینوں پر قبضہ بین الاقوامی سطح پر منفور ترین اقدامات میں سے ہے اور یہ امری غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں مسلمانوں کے اتحاد کا باعث ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے مزید کہا: جس طرح رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے ہم ان مجاہدین کے ہاتھوں کو چومتے ہیں۔

انہوں نے کہا: غاصب اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی نامی یہ آپریشن بے سابقہ اور دشمن کے لیے کمر شکن تھا۔

شہر یاسوج کے امام جمعہ نے کہا: اس آپریشن نے غاصب صہیونی حکومت کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ جس کے بعد یہ ظالم حکومت ایک وحشی درندے میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس نے غزہ کے مظلوموں پر اگ برسانا شروع کر دی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے کہا: تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .