۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کشمیر

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں جمعہ اجتماعات کے دوران لوگوں کو غزہ میں موجودہ بدترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ائمہ جمعہ نے کہا اسرائیلی وحشیانہ وسفاکانہ بمباری نے ہزاروں مربع میل علاقہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ھے معصوم بچوں اور عورتوں کی چیخوں نے سارے علاقہ میں کہرام مچا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں جمعہ اجتماعات کے دوران لوگوں کو غزہ میں موجودہ بدترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ائمہ جمعہ نے کہا اسرائیلی وحشیانہ وسفاکانہ بمباری نے ہزاروں مربع میل علاقہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ھے معصوم بچوں اور عورتوں کی چیخوں نے سارے علاقہ میں کہرام مچا دیا ہے۔

اس حوالے سے انجمن کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے ایک بیان میں کہااسرائیلی فوجی انسانیت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں دن ہو یا رات گھروں میں اچانک گھس جانا اور معصوم ،مجبور اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کردینا معمول ہوگیا ہے زخمیوں سے اسپتال بھر چکے ہیں ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ایک ہفتہ سے جاری بھیانک بمباری اور جان لیوا اسرائیلی حملوں کے باعث اطلاعات کے مطابق غزہ کی صورتحال اب مزید بھیانک اور بد سے بد تر ہوگئی ہے بجلی کے بار بار بند ہوجانے سے غذائی اشیاء ناکارہ ہوتی جارہی ہیں اسرائیل کی جانب سےخوراک ‘ پانی اور بجلی کی سپلائی روک دئیے جانے کے باعث لاکھوں عوام جس پریشانی کے عالم میں اپنی زندگیاں گزاررہے ہیں اس کا اندازہ بھی نہیں لگایاجاسکتا۔

آغا صاحب نےمزید کہا یہ آج کوئی نئی بات نہیں ہے فلسطین پر یہ ظلم سالوں سے چلا آرا ہے مسلسل ظلم کو سہتے سہتے اب تنگ آمد بہ جنگ آمد کی صورتحال نے جنم لیا ہے،اس موقع پر انجمن کے اہتمام سے جمعہ مراکز پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں سب سے بڑا احتجاجی جلوس برآمد ہوا۔

جلوس میں شامل ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مین چوک بڈگام تک مارچ کیا جہاں نوجوان ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی الموسوی نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ کی صورتحال کسمپرسی کی حالت میں لوگ اپنے حق کا دفاع کرتے ہوئےاپنی چھتوں سے محروم ہو چکے ہیں ہزاروں عمارتوں کو بمباری وگولہ باری سے کھنڈروں میں تبدیل کردیا گیا ہے معصوم بچے ‘ عورتیں اوردیگر عوام بمباری کی آوازوں سے ناقابل بیان حدتک خوفزدہ ہیں زخموں سے چُور چُور معصوم بچے ‘ عورتیں اور مرد آہ وزاری کررہے ہیں حدتو یہ کہ زخمیوں کو اسپتالوں کو لے جانے والی ایمبولنس گاڑیوں کو بھی بمباری سے تباہ کر دیا جارہا ہے۔

منتظر مھدی نے مزید کہادیگر ممالکوں کی طرح ہم ان وحشیانہ اور ہولناک کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور فلسطین عوام کی سلامتی کے لئے دعا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .