حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے طول و عرض میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں بر آمد کی گئی انجمن کے اہتمام سے تمام جمعہ مراکز پر قدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں مرکزی امام باڑہ بڈگام کے علاوہ قدیمی امام باڑہ حسن آباد، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام،آستان عالیہ چاڈورہ، امام باڑہ گامدو سوناواری بانڈی پورہ ،امام باڑہ ڈب گاندربل،جامع مسجد نوگام سوناواری بانڈی پورہ، امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام،امام باڑہ کمل کوٹ اوڑی بارہ ملہ، امام باڑہ چھتر گام، امام باڑہ اسکندرپورہ، وغیرہ شامل ہیں۔
جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتدا میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی اس موقعہ پر آغا صاحب نے جمعۃ الوداع کی فضیلت اور یوم القدس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
جمعۃ الوداع کی فضیلت بیان کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ماہ مبارک رحمتوں اور برکتوں کا ایک بے بدل سرمایہ ہے اور شب قدر و جمعۃ الوداع رمضان المبارک کی فضیلت و عظمت کے درخشان پہلوں ہیں انہوں نے کہا کہ جمعت الوداع توبہ و استغفار اور طلب مغفرت کا ایک منفرد دن ہے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کی عظیم الشان ریلی برآمد کی گئی جس میں دسیوں ہزار فرزندان توحید نے شرکت کی۔
مین چوک بڈگام میں یوم القدس کی ریلی سے حجت السلام آغا سید محمد عقیل الموسوی اور ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے انہوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر بھی غاصبانہ قبضہ پر مذمت کرتے ہوئے تمام اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے لوگوں کو آگاہ کیا قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں انجمن شرعی شیعیان کے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی کی اقتدا میں ہزاروں لوگوں نماز جمعہ ادا کی۔
نماز جمعہ کے بعد پُر جمعیت قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوےآغا مجتبیٰ نے روز قدس کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس جابر قوتوں کے خلاف مظلومین کی استقامت اور مزاحمت کے عزم کا دن ہے رہبر معظم نے یوم القدس کو یوم المظلومین قرار دیا ہے صیہونیزم مسلمانوں میں اختلافات کے بیج بو رہا ہے اور اسی طرح سے وہ مشرق وسطی پر تسلط کا خواب دیکھ رہا ہےامام خمینی رح نے اپنی سیاسی بصیرت کے ذریعے عالمی یوم القدس کا اعلان کیا تاکہ مسئلہ فلسطین پر دنیا کے تمام مسلمان متحد رہیں۔