۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
میرنیوالا جھنگ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان  کے حکم پر مرکزی القدس ریلی کا انعقاد

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان  کی اپیل پر میرنیوالا جھنگ میں مرکزی القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ رہنما شیعہ علماء کونسل جھنگ مولانا لیاقت علی سیال قمی سمیت علماء کرام نے خطاب کئے۔ پوری فضا مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 14 اپریل 2023ء کو ملک بھر کی طرح مظلوم فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ بستی قاسم تا میرنیوالا جھنگ میں میں القدس ریلی نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے ہزاروں کے اجتماع سے شیعہ علماء کونسل جھنگ کے رہنما مولانا لیاقت علی سیال قمی نے خطاب کیا اور یوم القدس کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی۔

نماز جمعہ کے بعد عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں علاقہ بھر کے علماء کرام،سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ حسینی چوک میں علماء کرام نے خطاب کئے۔

اس موقع پر مولانا لیاقت علی سیال قمی،مولانا فضل حسین جسکانی،مولانا سید امتیاز حسین شیرازی،مولانا رجب حسین حسینی، مولانا منظر حسین نجفی ، مولانا غلام عباس مقدسی، مولانا ممتاز حسین نجفی، مولانا رضا حیدر طوسی، مولانا نعیم رضا عابدی، مولانا کمیل عباس، مولانا طاہر عباس مجاہد، مولانا افضل حسین خان، مولانا سید فرمان علی کاظمی سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے۔ اس موقع پر "قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے" کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

اسرائیل اور امریکہ سمیت ان کے حمایتیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے شدید نفرت و غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر عہد کیا گیا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی ساتھ ہمہ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہمیشہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف رہیں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ریلی کو کامیاب کرنے کیلئے ،سید افتخار حسین شاہ،علی رضا ،محمد حسن رضا اکبر،قاسیم سلیمانی علاقہ بھر کے جوانوں اور انجمن امام رضا کے کارکنان نے بھرپور کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .