۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل

حوزه/ آئی ایس او پاکستان کراچی کے تحت القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر تک نکالی گئی، جس میں ہزاروں مرد، خواتین، بچوں اور جوانوں نے شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواریوں کو اب کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد

علی زیدی صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ فلسطینی عوام پر مسجد میں حملہ اسرائیل میں جاری حکومت مخالف احتجاج سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد

مسلم پرویز نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پاکستانی غیور عوام کبھی اسرائیل کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیگی۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کی آگ اسرائیل کے اندر تک جاپہنچی ہے جو بہت جلد اسرائیل کے اختتام پر ختم ہوگی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حالیہ دنوں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشتگردوں کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکا، اسرائیل اور اس کے حواریوں کو اب کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے۔ بہت جلد ہم بیت المقدس میں افطار کریں گے، حالیہ دنوں فلسطینوں پر مسجد میں حملہ اسرائیل میں جاری صہیونی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج سے بین الاقوامی سطح پر توجہ ہٹانے کی سازش ہے لیکن اب اسرائیل کے مظالم کی آگ اسرائیل کے اندر تک جاپہنچی ہے جو بہت جلد اسرائیل نامی ناسور کے اختتام پر ہی ختم ہوگی۔ کچھ عناصر ملک میں اسرائیل جیسی ناجائر ریاست کو قبول کرنے کے لئے زمینہ و ماحول سازی کرررہے ہیں ہم انکو بتا دینا چاہتے ہیں پاکستانی غیور عوام کبھی اسرائیل کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیگی، کیونکہ یہ سرزمین نہر سے بہر تک فلسطینوں کی ہے۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد

ان خیالات کا اظہار مقررین نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جاب سے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نمائش تا تبت سینٹر نکالی جانے والی مرکزی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔القدس ریلی تبت سینٹر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرمسلم پرویز، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے خطاب کیا۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد

مقررین نے پاکستانی اشیاء کی اسرائیل درآمد پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ گرچہ حکومت نے اس خبر کی تردید کردی ہے لیکن ان عناصر کے خلاف کوئی علمی اقدام نہیں کیا گیا جو اس سازش میں ملوث ہیں اور نا ہی ان شہریوں سے باز پرس کی گئی جو پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کرکے آئے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کا بانی اور موجد ہے جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔ سلام ہو امام خمینی رح پر جنہوں نے جمعتہ الوداع کے روز یوم القدس منانے کا اعلان کرکے فلسطین کے قضیہ کو زندہ کردیا اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کو خاک میں ملادیا، آج دنیا بھر میں ناصرف مسلمان بلکہ ہر ذی شعور انسان غاصب صہیونی ریاست اور اسکے سہولت کار امریکا کی جنایت کاریوں اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کررہا ہے اور یہ آواز وقت کے ساتھ ساتھ مزید بلند ہوتی چلی جائے گی۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی ناگزیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نا منظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم سمیت برطانوی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .