۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا صادق جعفری

حوزہ/ کراچی پریس کلب میں، تحریک آزادی القدس کی جانب سے منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر نے کہا کہ اسرائیل سے کسی بھی قسم کے تعلقات آئین پاکستان اور ملک سے بغاوت تصور کئے جائیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ہاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری نے تحریک آزادی القدس کی جانب سے تاریخ پاکستان میں پہلی بار پاکستان سے غاصب صہیونی ریاست تک اشیائے خوردونوش کی تجارت اور پاکستان اسرائیلی تجارتی معاہدہ کے خلاف کراچی پریس کلب پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات آئین پاکستان اور ملک سے بغاوت تصور کئے جائیں گے، جن لوگوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے سرگرم ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کو ڈوب کر مرجانا چاہیے دس کلو آٹے کیلئے لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور اسرئیل کو کھانے کی اشیاء فراہم کررہی ہے، جن کے دل میں ذرہ برابر اسلام کی محبت ہو وہ کبھی قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،چند ملک دشمن عناصر کو آئین پاکستان اور اعلی عدلیہ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مولانا صادق جعفری نے مزید کہا کہ مکتب تشیع دفاع اسلام کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیشہ میدان عمل ہے اور رہے گا، جو لوگ دوسروں کو اسرائیل کا ایجنٹ کہتے تھے آج اپنی ہی حکومت میں اسرائیل کے ساتھ رابطوں، تعلقات اور ملاقاتوں پر انہیں سانپ سونگھا ہوا ہے۔ نا اہل حکومت سن لے پاکستانی عوام کسی قسم کے آئینی بحران اور اعلیٰ عدلیہ کی توہین کو قبول نہیں کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .