منگل 27 مئی 2025 - 07:39
یورپی رکن پارلیمنٹ کی صہیونی ریاست پر پابندیوں کی اپیل

حوزہ/ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی نائب صدر ہانا جلول مورو نے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کے پیش نظر تل ابیب پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی نائب صدر ہانا جلول مورو نے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کے پیش نظر تل ابیب پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ غزہ پر جنگ روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور اپنے موقف میں سختی لائیں۔

ہانا جلول نے واضح کیا کہ اسرائیل بھوک و پیاس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو معطل کریں اور اسلحے کی برآمد پر پابندی لگائیں۔

اسپینی رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانی چاہییں اور مقبوضہ علاقوں میں موجود غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ صرف مذمتی بیانات سے ممکن نہیں، بلکہ ٹھوس عملی اقدامات ضروری ہیں تاکہ فلسطینی عوام کو انصاف مل سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha