اتوار 25 مئی 2025 - 13:36
اسپین کا صہیونی حکومت پر شدید ردعمل: غزہ پر حملے بند کرے، انسانی امداد کا راستہ کھولے

حوزہ/ اسپین کے وزیر اعظم پڈرو سانچز نے صہیونی حکومت کی غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا: "غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے، جس سے انہیں جبراً بے دخل کیا گیا ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیر اعظم پڈرو سانچز نے صہیونی حکومت کی غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا: "غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے، جس سے انہیں جبراً بے دخل کیا گیا ہے"۔

یہ گفتگو انہوں نے استنبول میں منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کی۔ سانچز نے غزہ کی صورتحال کو "ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی اب کوئی آپشن نہیں۔ "ہم خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ یہ انسانیت کے خلاف ہے۔"

اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر اپنے فوجی حملے بند کرنے چاہئیں۔ انہوں نے صہیونی حکومت سے محاصرہ ختم کرنے اور انسانی امداد کی فوری فراہمی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تاکہ اس تباہ کن انسانی بحران میں مبتلا لاکھوں افراد کی مدد کی جا سکے۔

پڈرو سانچز نے مزید کہا کہ اسپین فلسطین کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کرے گا تاکہ اسرائیل کو اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کو انسانی امداد کی رسائی دینے پر مجبور کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا: "انصاف کی حمایت، کسی کے خلاف اقدام نہیں بلکہ انسانیت کا فرض ہے"۔

سانچز نے اسرائیلی حکومت کو "نسل کش حکومت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہمارا حق ہے کہ ہم ایسے حکومت کے ساتھ تجارتی تعلقات نہ رکھیں۔" ان کے ان بیانات نے اسپین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ کر دیا، اور اسرائیلی حکومت نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اسپین کے سفیر کو طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارۂ مہاجرت نے بھی غزہ میں شدید انسانی بحران پر انتباہ جاری کیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، صرف ایک ہفتے کے دوران 1,72,000 فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں، اور مارچ 2024 سے اب تک آوارگان کی تعداد 6,10,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha