جمعرات 29 مئی 2025 - 19:47
پوپ لیو چہار دہم کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

حوزہ/کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے اپنی حالیہ تقریر میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل انہوں نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی ہے۔

پوپ نے کہا ہے کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطینیوں کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پوپ لیو چہار دہم نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جنگ فوری بند کی جائے اور انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha