۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی در راهپیمایی 22 بهمن

حوزہ/ آیۃ الله نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں، مسلمانانِ عالم کو دشمنوں کو للکارنے کیلئے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کی دعوت دی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ الله نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں، مسلمانانِ عالم کو دشمنوں کو للکارنے کیلئے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امسال یوم القدس ہر سال کی نسبت زیادہ اہم اور حساس تر ہے، لہٰذا مسلمانانِ عالم کو پوری شان و شوکت اور طاقت، زیادہ سے زیادہ اتحاد و وحدت کے ساتھ شرکت کرنی چاہیئے۔

آیۃ الله ہمدانی نے مزید کہا کہ مسلمانانِ عالم جانتے ہیں کہ غاصب اسرائیل بزدلانہ اقدامات کر رہا ہے اور اس وقت وہ ثقافتی، سیاسی، اقتصادی اور عسکری طور پر بہت زیادہ کمزور ہے، لہٰذا مسلمانانِ عالم پر ضروری ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ یہ اعلان کیا جا سکے کہ اسرائیل کا زوال قریب ہے۔

حوزہ علمیه قم کے بزرگ استاد نے کہا کہ مسلمانانِ عالم، یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور حصہ لے کر امریکی اور غاصب صہیونیوں کی حمایت کرنے والے استکبار سے اپنی نفرت کا اظہار کریں اور یقین رکھیں کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، لہٰذا ہمیں اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آنا چاہیئے اور مسلمانوں کی عظمت اور طاقت پوری دنیا کو دکھانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے جس دن اسرائیل کو ایک کینسر قرار دیا، مسلمانوں نے طاقت کے ساتھ آگے بڑھ کر اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سال اس کینسر اسرائیل کے سقوط کا سال ہوگا۔ ان شاء الله

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .