۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے عالمی یوم القدس کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

حوزہ / جمہوری اسلامی ایران کے سفارتخانے میں  سفیر محترم جناب سید محمد علی حسینی کی میزبانی میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کے سفارتخانے میں سفیر محترم جناب سید محمد علی حسینی کی میزبانی میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی، شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مولانا عبدالغفور حیدری، صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری، علامہ سید افتخار حسین نقوی، عبد اللہ گل، سید ناصر عباس شیرازی، مفتی گلزار احمد نعیمی، آصف لقمان قاضی اور دیگر مختلف طبقات فکر کے حامل افراد شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی، سفیر محترم اور دیگر حضرات نے فلسینطینیوں پر اسرائیلی مظالم،قدس و فلسطین کے آزادی، امت مسلمہ کے اتحاد، پاک ایران دوستی، سیاسی معاشی مضبوط تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔

تمام مقررین نے سفیر محترم کے تین سالہ دور میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ان کے کردار کو سراہا۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے عالمی یوم القدس کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .