۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
میجر جنرل موسوی

حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے غاصب صہیونی حکومت کے چیف آف اسٹاف کے بیانات پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو، آٹھ سالہ دفاع مقدس کی کارروائیوں میں سے ایک کارروائی کے ذریعے صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے غاصب صہیونی چیف آف اسٹاف کے بیانات، ہم امریکی مدد کے بغیر ایران پر حملہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات کا مقصد فوجیوں کے حوصلے بلند کرنا اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی فریقین کی عسکری طاقت سے تھوڑی سی واقفیت رکھتا ہو وہ اچھی طرح سمجھ جائے گا کہ صہیونی حکومت کو، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران کی گئیں کارروائیوں میں سے ایک کارروائی کے ذریعے صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ صہیونی حکومت زوال کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس غاصب حکومت کی تباہی کے اثرات پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو گئے ہیں۔

میجر جنرل موسوی نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے کمانڈر انچیف کا بیان، اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے خطرہ سمجھے جانے کا قابل ہی نہیں ہے اور اس غاصب حکومت کے رہنماؤں کے غیر منطقی اقدامات صرف اور صرف غاصب حکومت کی تباہی میں مزید تیزی کا باعث بنیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 02:30 - 2023/04/13
    0 0
    یھد و نصارای مسلمانوں کے کے دوست نہیں ھوسکتے۔ اللہ ایرانی بہادر قوم کو شاندار فتح مبین عطا کرے یقیناً جنگیں جرأت و حوصلے اور عزم صمیم سے جیتی جا سکتی ھیں ۔ اسلامی جمھوری ایران کچھ اندرونی حقیقت پسندانہ امور کی وجہ رکا ھواھے ورنہ صیھونی دھشتگرد ٹولے کو بآسانی ایک Operation میں ختم کرسکتاھے۔