۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قدس

حوزہ/ مسلسل تیسرے سال جرمن حکام نے 15 اپریل کو برلن میں منعقد ہونے والے عالمی یوم قدس کے مارچ پر پابندی لگا دی ہے، جرمن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس مارچ میں تقریباً دو ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلسل تیسرے سال جرمن حکام نے 15 اپریل کو برلن میں منعقد ہونے والے عالمی یوم قدس کے مارچ پر پابندی لگا دی ہے، جرمن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس مارچ میں تقریباً دو ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور مارچوں کی منسوخی 2020 میں شروع ہوئی تھی اور جرمن حکام نے گزشتہ تین سالوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر مارچ کو منسوخ کیا ہے، مارچوں پر پابندی کے نفاذ سے پہلے، 1996 تک ہر سال 300 سے 1000 مسلمان مرد اور خواتین یوم القدس پر برلن میں مارچ کرتے تھے۔

جرمنی بطور یورپی یونین اور اس یونین کا سب سے اہم ملک اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت ، جو یورپی یونین کی پالیسیوں میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یورپی یونین کے دعووں کے باوجود،یہ صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتا ہے اور فلسطینیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن جرمنی کی اتحادی حکومت کے طرز عمل میں اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی معاندانہ کارروائی کرنے سے گریز کرتا ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسلسل تیسرے سال عالمی یوم القدس مارچ کی مخالفت کی جا رہی ہے، عالمی یوم قدس کی تقریبات کو روکنے کے لیے جرمنی میں صہیونی لابیوں کا دباؤ ہے۔

اس سلسلے میں، اپریل 2021 کے آخر میں، اسرائیلی جرمن ایسوسی ایشن نے برلن میں عالمی یوم قدس کے مارچ کے انعقاد پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا، اسرائیلی جرمن ایسوسی ایشن کے سربراہ اوہ بیکر نے برلن میں مارچ کے انعقاد کی مخالفت کی اور جرمنی میں ایسی تقریبات پر مستقل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

بیکر نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی تباہی اور بربادی کے نعروں کو جرمنی کی سڑکوں پر گونجنے نہیں دینا چاہیے، صہیونی لابی کا یہ مطالبہ آزادی بیان اور پرامن اجتماع کے حق کے بارے میں جرمن حکومت سمیت مغرب کے دعووں پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی یوم قدس رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں لوگ اسرائیلی جرائم کی مذمت کے لیے ریلیاں اور مظاہرے کرتے ہیں۔ یوم قدس انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی ؒکی ایجاد ہے جنہوں نے رمضان کے آخری جمعہ کو مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مخالفت کا دن قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .