حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس کمیٹی کوہاٹ کے زیر اہتمام بت شکن زماں حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم القدس کے موقع پر کوہاٹ سٹی میں القدس مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریلی سے علامہ محمد بشیر جمارانی، مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی صدر علامہ صابر علی رجائی، ملی یکجہتی کونسل کوہاٹ کے صدر رہنما جماعت اسلامی جناب حاجی عابد، ISO کے مرکزی محبین انچارج برادر سید شوکت شیرازی و ڈویژنل صدر پشاور ڈویژن برادر سجاد مہدی نے خطاب کیا۔
ریلی میں مجلس علماء شیعہ کے صوبائی نائب صدر علامہ ہاشم رضا، علامہ سید امیر حیسن کاظمی، علامہ ریاض حسین الحسینی پرنسپل جامعہ للبنات رئیسان ہنگو، علامہ سید مصدق نقوی و دیگر اہلسنت علامہ کرام، نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔
ریلی کا آغاز میلاد چوک زرگران بازار سے کیا گیا اور مین بازار کوہاٹ میں اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈے بھی نظر آتش کیے گئے۔
ریلی میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل سے برائت کا اظہار کیا۔