۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
محراب پور ہندوستان

حوزه/ محرابپور سندھ میں امام زین العابدین (ع) انسٹییٹوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت کے زیر انتظام عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سندھ کے شہر محراب پور میں عالمی یوم القدس کے موقع پر، کل نمازِ جمعہ کے بعد ایک عظیم و شان ریلی شیعہ جامع مسجد سے لودھی چوک تک نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، ریلی سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا امداد حسین شجاعی( رکن مجلس نظارت) اور مولانا حیدر علی عامر صاحب (رکن مجلس نظارت) نے خطاب کیا جبکہ ریلی میں مولانا عطا حسین باقری (پرنسپل مدرسہ مکتب اہلبیت)، مولانا محمد اسلم صادقی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ محرابپور شہر کے سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور القدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لئے زبردست نعرہ بازی کی۔

رپورٹ کے مطابق، ریلی کے شرکاء سے مولانا حیدر علی عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس مظلومین جہاں و مستعضفین جہاں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے وہ مظلومین چاہیئے فلسطین کے ہوں، چاہیئے پاکستان کے ہوں یا کشمیر کے، مطلب دنیا کے کسی بھی کونے مین آج کا دن ان تمام ظالموں سے نفرت اور برائت کا دن ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ قرآن مجید کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے طاغوت کا انکار کریں پھر آپ کو ایمان آئے گا۔ آج کا موجودہ طاغوت امریکہ اور اسرائیل ہے، لہذا ہمیں سب سے پہلے ان کے خلاف قیام کرنا ہوگا۔

عالمی یوم القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امداد حسین شجاعی نے کہا کہ جنگ خیبر ایک نمونہ اور آج کے یہودیوں کے لئے چیلینج ہے۔ سن لو یہودیو اگر تم باز نا آئے تو ہم بھی حیدر کے ماننے والے ہیں اور اس کے وارث ہیں ہم آج بھی خیبر بپا کریں گے۔

مولانا امداد حسین نے مزید کہا کہ یہ قدس کی احتجاجی ریلیاں سب مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دے رہی ہیں ایھا المسلمون اتحدو، اتحدو اے مسلمانوں ایک ہو جاؤ، ایک ہو جاؤ۔

آخر میں، ادارے کے مرکزی صدر محترم مہتاب علی شیخ صاحب نے شرکا اور علماء کرام سے اظہار تشکر کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلومین جہان کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے بلند ہونے والے نعرے اور صدائیں عبث نہیں ہیں، ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جس دن مسلمان بیت مقدس میں آزادی کے ساتھ نماز ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mehtab Ali shaikh PK 20:51 - 2023/04/15
    0 0
    JazakAllah sain