۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
محرابپور میں عظیم الشان فلسطین کی حمایت احتجاجی مظاہرہ؛

حوزہ/ محرابپور میں امام زین العابدین انسٹییٹوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کے زیر انتظام عالمی یوم القدس  کے موقع پر  ایک عظیم الشان معرفت القدس سیمینار بعد نماز مغربین امام بارگاہ حیدر کرار میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محرابپور میں امام زین العابدین انسٹییٹوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کے زیر انتظام عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک عظیم الشان معرفت القدس سیمینار بعد نماز مغربین امام بارگاہ حیدر کرار میں منعقد کیا گیا ۔

تصاویر دیکھیں:

محرابپور میں عظیم الشان فلسطین کی حمایت احتجاجی مظاہرہ

سیمینار میں حجت الاسلام والمسلمین امداد حسین شجاعی (خطیب امام جمعہ محرابپور) مولانا عطا حسین باقری (پرنسپل مدرسہ مکتب اہلبیت)، مولانا شیخ قادر بخش حیدری ، مولانا سید جواد حسین نقوی ، مولانا محمد اسلم صادقی نے خطاب کیا۔

سیمینار میں شہر محرابپور کے سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ شہر کے کثیر مومنین نے شرکت کی اور القدس کی آزادی اور آسرائیل کی نابودی کے لئے آواز بلند کئے۔

سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حدیث کساء سے مولانا حبیب حسین نے کیا اس کے بعد ادارے کے مرکزی صدر مہتاب علی شیخ نے شرکاء اور علماء کرام کو اظہار تشکر کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلومین جہان کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے اٹھنے والے نعارے اور صدائیں عبث نہیں ہیں وہ دن دور نہیں جس دن مسلمان بیت مقدس میں آزادی کے ساتھہ نماز ادا کریں گے۔

مولانا نے مزید فرمایا کہ عالمی یوم القدس مظلومین جہان و مستعضفین جہان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے وہ مظلومین چاہئے فلسطین کے ہوں ، چاہئے پاکستان کے ہوں مطلب دنیا کے کسی بھی کونے مین آج کا دن ان تمام ظالموں سے نفرت اور برائت کا دن ہے۔

اس کے بعد قبلا مولانا امداد حسین شجاعی نے شرکاء سے کہا کہ مختلف خدائوں کے ماننے والے ایک ہو چکے ہیں لیکن ایک خدا کو ماننے والے ایک نہیں ہوئے ۔ ہم سب مسلمانوں کو مل کر القدس کی آزادی کے لئے کوشش کرنی ہوگی۔

اس کے بعد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطا حسین باقری نے کہا کہ جو بھی مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مانتا ہے وہ بیت المقدس کو بھی مانتا ہے لیکن بیت المقدس کی آزادی کے لئے کوئی مسلمان اٹھتا ہے کوئی نہیں ہر کسی کا اپنا اپنا ضمیر ہے لیکن اس تحریک میں ہمیشہ وہی دیکھا گیا ہے جس کا ضمیر زندہ ہو۔

اس کے علاوہ مولانا شیخ قادر بخش حیدری نے اس قول پر توجہ دلانے کی کوشش کی جس میں کہا گیا ہے کہ مظلوموں کی حمایت کریں ظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ مزید کہا کہ مظلوم جہاں پر بھی ہوں انکی حمایت ہمارہ اول فریضہ ہے۔

مولانا سید جواد حسین نقوی نے کہا کہ آپ لوگوں کی کاوشوں سے وہ دن دور نہیں جس دن ہم اس ہی شہر اور اس ہی امام بارگاہ میں فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے۔ اس کے علاوہ ادارے کے عہدے داران جس میں برادر رحمن علی قاضی ، بردار سید فخر عباس شاھہ، برادر محمد شفیق حیدری اور برادر ذاکر علی شیخ نے خطاب کیا اور ترانہ القدس پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mehtab Ali shaikh SC 04:14 - 2024/04/08
    0 0
    JazakAllah sain