۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
قدس

حوزہ/ نئی دہلی میں عالمی یوم قدس کانفرنس 14 اپریل، ۲۲ رمضان المبارک بروز جمعہ ۲:۳۰ بجے دن ،ایوان غالب، آڈیٹوریم ، ماتا سندری روڈ پر القدس کمیٹی ، آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کونسل کی جانب سے منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مظلوموں کی حمایت اور مسجد اقصی کی بازیابی اور تحفظ کے لئے بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خمینیؒ کی اپیل پر پوری دنیا میں منایا جانے والا عالمی یوم القدس اس سال ہندوستان میں 14 اپریل 2023 مطابق ۲۲ رمضان المبارک بروز جمعہ کو منایا جارہا ہے ۔

اس سلسلہ میں شیعہ جامع مسجد دہلی کے امام مولانا محمد علی محسن تقوی نے کہا : اس سال عالمی یوم قدس 14 اپریل کو منایا جارہا ہے جس میں امریکہ و اسرائیل کی بربریت اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی، مولانا نے سبھی انصاف پسند اور مظلوموں کے حامیوں سے ملک بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

اس موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے کنوینر مولانا سید جلال نقوی نے لوگوں سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی میں عالمی یوم قدس کانفرنس 14 اپریل، ۲۲ رمضان المبارک بروز جمعہ ۲:۳۰ بجے دن ،ایوان غالب، آڈیٹوریم ، ماتا سندری روڈ پر القدس کمیٹی ، آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کونسل کی جانب سے منعقد ہوگی جس میں ملک کے سرکردہ سیاسی ، سماجی ومذہبی و ملی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .