۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
راهپیمایی باشکوه روز جهانی قدس ۱۴۰۲ در قم آغاز

حوزہ / ایران کے شہر قم المقدس کے مختلف طبقات کے انقلابی، بابصیرت اور ہمیشہ سے انقلاب کے حامی غیور افراد نے آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس مارچ 2023ء میں بھرپور شرکت کر کے ایک بار پھر مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اپنی یکجہتی اور دینی مقدسات کی آزادی کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آج حالانکہ صبح 10 بجے یوم قدس کے شاندار جلوس کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن ایران کے صوبہ قم کے عوام تقریباً 9 بجے سے ہی جمہوریہ اسلامی ایران کے پرچم کو تھامے اور "یا مہدی (عج) ادرکنی"، "یاحسین (ع)"، "یازہرا (س)" کے پرچموں کے ساتھ "مرگ بر امریکہ"، "مرگ بر اسرائیل"، "الموت لامریکہ" اور "الموت لاسرائیل" کے نعرے لگاتے ہوئے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن پیغمر اعظم (ص) اور اس کے اطراف میں جمع ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق: یوم قدس 2023ء کا یہ جلوس لوگوں کے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن پیغمر اعظم (ص) میں اکٹھا ہونے کے بعد حرم مطہر کے گیٹ نمبر 7 سے شروع ہو گا اور آیت اللہ مرعشی نجفی (رہ) اسکوائر سے ہوتا ہوا شہداء چوک، صفائیہ کے راستے مصلائے قدس میں اختتام پذیر ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اپنی یکجہتی اور دینی مقدسات کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے عالمی یوم قدس کے یہ عظیم الشان جلوس ایران کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر بھی نکالے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .