۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم القدس 2023ء کے موقع پر ریلی کا انعقاد

حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان میں علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سےیوم القدس کی آزادی کےلئے بعد نماز جمعہ اسرائیلی جارحیت اورفلسطین و دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کوٹلی امام حسین سے مین بنوں روڈ تک ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سابق ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل مولانا کاظم مطہری،تحصیل سٹی صدر سید انصار زیدی،مولانا ناصر توکلی ڈویژنل صدر جے ایس او ڈیرہ اسماعیل خان انتصار حسین کے علاوہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈز،جھنڈےاور رہبر معظم سید علی خامنہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور شہید سردارقاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مین بنوں روڈ پر ریلی احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران سعودیہ تعلقات کی بحالی کے بعد ہر مسلمان اور انصاف پسند شخص کو توقع ہے کہ دونوں ممالک جہاں دیگر موضوعات پر مشترکہ پالیسیاں اپنائیں گے وہاں قبلہ اول کی آزادی، فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیلی سازشوں کے مقابلے کیلئے بھی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرینگے۔

انہوں نے کہا: آج عالم اسلام کا بچہ بچہ قبلہ اول کی آزادی کا خواہشمند ہے۔ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن یہ کبھی بھی اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ ان شاء اللہ مسلمان بہت جلد قبلہ اول کو آزاد کرائینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .