۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یوم القدس

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل نے کہا: مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے بعد از نماز جمعہ پرامن قدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ملک کے چپے چپے سے آواز بلند ہوگی، تمام تیاریاں مکمل  ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 14 اپریل 2023ء( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پرملک بھر میں یوم القدس منایا جائےگا ،مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کرلیں ، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر حسن میثمی کہتے ہیں کہ مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے بعد از نماز جمعہ شیعہ علماءکونسل پاکستان ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر آج ملک بھر جمعہ کے روز مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے یوم القدس کے طور پر منایا جارہاہے۔ احتجاجی ریلیوں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: آج فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کےخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ، آج وفاقی دارالخلافہ سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں ، گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا:مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوگا اور قبلہ اول کی آزای اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائےگا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .