۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو میں امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سکردو سے ملاقات‎‎

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سکردو میں امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے سکردو میں امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں نے مختلف ملی و مذہبی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سربراہ رابطہ کمیٹی اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جناب ایوب وزیری، معاون خصوصی وزیر اعلی جی بی محمد علی قائد، سیکرٹری رابطہ کمیٹی گلگت بلتستان یوسف آخونزادہ ، حاجی الیاس اور سید مبشر کاظمی شریک تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو میں امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سکردو سے ملاقات‎‎

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .