۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
بانوان

حوزہ/ اہلسنت کے فرقہ قادریہ سے تعلق رکھنے والی 55 اہلسنت خواتین کے ایک گروپ نے حرم مطہر کے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا پر حاضری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہلسنت کے فرقہ قادریہ سے تعلق رکھنے والی 55 اہلسنت خواتین کے ایک گروپ نے حرم مطہر کے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا پر حاضری دی۔

اس اہل سنت خواتین کے گروپ نے حرم مطہر کے مختلف پراگراموں میں شرکت کی جن میں حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی کا خصوصی موضوعات پر خطاب، جیسے قرآن سے تمسک، قرآنی مفاہیم کا ادراک، قرآنی احکام پر عمل کرنا ،اور اس عمل کا خدا وند متعالی کی جانب روحانی سفر میں موثر ثابت ہونا ، وغیرہ شامل تھے۔

اس کے علاوہ، زائرین کے اس گروپ نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں واقع فاطمی میوزیم کا مفت ویزیٹ کیا، اس موقع پر فاطمی میوزیم کے سربراہ حجت الاسلام محمد باقر مشکاتی نے توحید خدا کے موضوع پر تقریر کی، اور ساتھ ہی اس میوزیم میں موجود تاریخ اسلام سے متعلق مختلف آثار اور کاموں کے بارے میں بیان کیا گیا، ساتھ ہی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے قم المقدسہ کے سفر کی برکات اور ایک اسلامی تمدن و ثقافت کے وجود میں آنے کی تاریخ کا تذکرہ کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .