۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ آرگنائزیشنز پاکستان کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں مرکزی القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں مرکزی القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی سے علامہ اسد رضا نعیمی ( مرکزی رہنما شیعہ علما کاؤنسل) مولانا اللہ بچایو ناصری ( خطیب قدم گاھ مولا علیؑ حیدرآباد)، عاطف مہدی سیال (مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان)، شہزاد رضا (مرکزی صدر اصغریہ علم و عمل تحریک)، سید پسند علی رضوی (رکن سرپرست کائونسل اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان) خواہر مجسمہ زہرا (اصغریہ خواتین) اور نرگس فاطمہ (اصغریہ خواتین) نے خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جسے بنایا ہی دہشتگردی کرنے کے لیے گیا تھا، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر مسلسل ظلم کر رہا ہے لیکن اتنے بڑے ظلم پر اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے؟

ریلی سے مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عاطف مہدی سیال نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کا دن ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا دن، یوم القدس کو مردہ باد اسرائیل، ہم آئمہ معصومین علیھم السلام کے ماننے والے ہیں جن کی مکمل زندگی مظلوم کی حمایت کرتے ہوئے اور ظالم کی مخالفت میں گذری ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جیسے ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہم آئمہ معصومین علیھم السلام کی سیرت کو اپناتے ہوئے اور بانی پاکستان کے نظریے کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں رہنے والے اسرائیل کے حامیوں کو واضح طور بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا تھا اور نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔ انہوں نے آخر میں ریلی میں شریک تمام شرکاء، علماء کرام اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

ریلی میں، بچے، جوان، خواتین اور بلند حوصلا رکھنے والے بوڑھے انسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہاتھوں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈز، بینرز، جھنڈے لیے ان سے بیزاری کا اظہار کیا۔آخر میں آمریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نظر آتش کیے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .