ہفتہ 13 جنوری 2024 - 08:52
اے ایس او اور اے او پاکستان کی جانب سے مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کے لئے مجالس عزا اور قرآن خوانی

حوزہ/ مجالس میں مرحوم کی پاکیزہ سیرت کے عنوان سے گفتگو کی گئی انکی دینی اور تعلیمی خدمات اور فلاحی کاموں کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تنظیم کے تمام یونٹس میں مفسر قرآن مرحوم و مغفور آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے مجالس عزا اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

مجالس میں مرحوم کی پاکیزہ سیرت کے عنوان سے گفتگو کی گئی انکی دینی اور تعلیمی خدمات اور فلاحی کاموں کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha