۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے کابینہ اجلاس کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے کابینہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے کابینہ اجلاس یونٹ صدر محترم وزیر علی بھٹو کے زیر صدارت بھٹو ہاؤس ماروی کالونی دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی معاون خاص برای تنظیمی وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی صاحب نے کابینہ اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کی ڈونیشن اور کنونشن میں شرکت کے لیے پلاننگ کی گئی۔

اس کے علاوہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کا ڈویژنل اجلاس دادو سٹی میں بتاریخ 15 اکتوبر 2023 بروز اتوار کو منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یونٹ کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .