حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان دادو کی جانب سے ایران کی مقدس زیارتوں پر جانے والے مومنین کے لئے بمقام ببر ہاؤس ماروی کالونی دادو میں عشائیہ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
یاد رہے کہ مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سٹی میں تنظیم اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان دادو کے پروگرام یوم حسین علیہ السلام میں دو مومنین بذریعہ قرعہ اندازی بھیجنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں بابر علی سخیرانی اور سلیمان علی جمالی منتخب ہوئے ۔
عشائیہ پروگرام کے بعد اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے تنظیمی چار سال مکمل ہونے پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے صدر وزیر علی بھٹو، یونٹ نائب صدر دادو سٹی عرض محمد ببر، تنظیمی میمبران اور کارکنان نے شرکت کی۔